QR CodeQR Code

وزیراعظم کے ارد گرد غیرمنتخب لوگ نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

15 Sep 2020 19:20

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے دائر اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی، جج ارشد ملک کے معاملے سے متعلق بھی اپیل زیر سماعت ہے، نواز شریف کا امتحان نہیں،عدل کے نظام کا امتحان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم علاج کراکر واپس آئیں گے اور عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق آج عدالت نے فیصلہ سنایا ہے، نوازشریف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سب سےاہم معاملہ نوازشریف کی صحت کا ہے، میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے رکھی گئی، قوم کے سامنے بھی رکھتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  کیا نواز شریف اس حالات میں ملک واپسی کی پوزیشن میں ہیں؟ نوازشریف کا حق ہے کہ اپناعلاج کرائیں۔ نوازشریف صحت یاب ہوکر کیسوں کا سامنا کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے دائر اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی، جج ارشد ملک کے معاملے سے متعلق بھی اپیل زیر سماعت ہے، نواز شریف کا امتحان نہیں،عدل کے نظام کا امتحان ہے۔


خبر کا کوڈ: 886409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886409/وزیراعظم-کے-ارد-گرد-غیرمنتخب-لوگ-نواز-شریف-کی-بیماری-پر-سیاست-کررہے-ہیں-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org