0
Tuesday 15 Sep 2020 19:25

شیعہ کلنگ پاکستان کو آزمائش سے دوچار کرنیکی سازش ہے، علامہ وحید کاظمی

شیعہ کلنگ پاکستان کو آزمائش سے دوچار کرنیکی سازش ہے، علامہ وحید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا تسلسل وطن عزیز کو کسی نئی آزمائش میں جھونکنے کی سازش ہے۔ شیعہ نسل کشی کی تازہ لہر کالعدم تکفیری جماعتوں کی فعالیت کی نشاندہی کر رہی ہے۔ اگر حالات کی سنگینی کو بروقت درک نہ کیا گیا تو پوری قوم کو بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔ قوم نے دہشت گردی کے خلاف جو جنگ ستر ہزار جانوں کی قربانی دے کر جیتی ہے، اسے رائیگاں نہ جانے دیا جائے۔ ملک کے مختلف حصوں میں شیعہ نوجوانوں کو نشانہ بنا کر فرقہ واریت کے فروغ کے لیے فضا ہموار کرنے کی کوشش طاغوت کا ایجنڈا ہے۔

عالمی استکباری طاقتیں ہمارے نبی کریم اور قرآن پاک کی سرعام توہین کی جسارت کرتے ہیں، لیکن ہماری مذہبی جماعتیں عالم اسلام کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی بجائے اپنے مسلمانوں کے خلاف چیخ و پکار کرکے وطن عزیز کے امن و تباہ کر رہی ہیں۔ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا محرک وہ نام نہاد علماء ہیں، جو مذہبی منافرت کی آگ لگانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا شیعہ قوم مدبر، بابصیرت اور حکیمانہ سوچ کی مالک اور افہام و تفہیم کی قائل ہے، تاہم یہ امر قطعاً قابل قبول نہیں کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا جائے۔ انہوں نے قومی سلامتی کے ذمہ دار ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے، کیا شیعہ نسل کشی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تاکہ ملک میں امن قائم ہو۔
خبر کا کوڈ : 886412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش