QR CodeQR Code

شیعہ کلنگ پاکستان کو آزمائش سے دوچار کرنیکی سازش ہے، علامہ وحید کاظمی

15 Sep 2020 19:25

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں شیعہ نوجوانوں کو نشانہ بنا کر فرقہ واریت کے فروغ کیلئے فضا ہموار کرنیکی کوشش طاغوت کا ایجنڈا ہے۔ عالمی استکباری طاقتیں ہمارے نبی کریم اور قرآن پاک کی سرعام توہین کی جسارت کرتے ہیں لیکن ہماری مذہبی جماعتیں اپنے مسلمانوں کیخلاف چیخ و پکار کرکے وطن عزیز کے امن و تباہ کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا تسلسل وطن عزیز کو کسی نئی آزمائش میں جھونکنے کی سازش ہے۔ شیعہ نسل کشی کی تازہ لہر کالعدم تکفیری جماعتوں کی فعالیت کی نشاندہی کر رہی ہے۔ اگر حالات کی سنگینی کو بروقت درک نہ کیا گیا تو پوری قوم کو بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔ قوم نے دہشت گردی کے خلاف جو جنگ ستر ہزار جانوں کی قربانی دے کر جیتی ہے، اسے رائیگاں نہ جانے دیا جائے۔ ملک کے مختلف حصوں میں شیعہ نوجوانوں کو نشانہ بنا کر فرقہ واریت کے فروغ کے لیے فضا ہموار کرنے کی کوشش طاغوت کا ایجنڈا ہے۔

عالمی استکباری طاقتیں ہمارے نبی کریم اور قرآن پاک کی سرعام توہین کی جسارت کرتے ہیں، لیکن ہماری مذہبی جماعتیں عالم اسلام کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی بجائے اپنے مسلمانوں کے خلاف چیخ و پکار کرکے وطن عزیز کے امن و تباہ کر رہی ہیں۔ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا محرک وہ نام نہاد علماء ہیں، جو مذہبی منافرت کی آگ لگانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا شیعہ قوم مدبر، بابصیرت اور حکیمانہ سوچ کی مالک اور افہام و تفہیم کی قائل ہے، تاہم یہ امر قطعاً قابل قبول نہیں کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا جائے۔ انہوں نے قومی سلامتی کے ذمہ دار ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے، کیا شیعہ نسل کشی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تاکہ ملک میں امن قائم ہو۔


خبر کا کوڈ: 886412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886412/شیعہ-کلنگ-پاکستان-کو-ا-زمائش-سے-دوچار-کرنیکی-سازش-ہے-علامہ-وحید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org