0
Tuesday 15 Sep 2020 19:43

فرقہ واریت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، علامہ سبطین سبزواری

فرقہ واریت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے موضع ہیلاں پھالیہ میں عزاداری جلوس کے لائسنسدار ملک علمدار حسین کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فرقہ پرست کالعدم جماعت کا ایم پی اے اس علاقے میں پابندی کے باوجود اشتعال انگیز تقریر کرکے گیا، جسے سپیکر پنجاب اسمبلی کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے منصور والی جہلم میں فرقہ پرست گروہ کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کو متوجہ کر رہے ہیں کہ فرقہ وارانہ فسادات کی طرف حالات کو بڑھایا جا رہا ہے، حالات قابو نہ کیا گیا یا تو نتائج خطرناک ہوں گے۔

لاہور میں خصوصی گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ فرقہ واریت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، ایک فرقہ پرست گروہ دوبارہ ملک میں 1990ء کی دہائی کی فرقہ وارانہ دہشتگردی کا ماحول پیدا کر کے ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن رہا ہے، حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر نظر آتی ہے، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جان بوجھ کر حالات کو خراب کیا جا رہا ہے، حالات قوم کے ہاتھوں سے نکلتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے والے اداروں کو متوجہ کیا کہ کفر و شرک کے فتووں کیخلاف پیغام پاکستان پر فخر کرنیوالے، ضرب عضب اور ردالفساد آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کہاں ہیں؟
خبر کا کوڈ : 886413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش