0
Tuesday 15 Sep 2020 20:48

متحدہ عرب امارات میں بغاوت کا قومی امکان ہے، صیہونی میڈیا

متحدہ عرب امارات میں بغاوت کا قومی امکان ہے، صیہونی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بغاوت کا قوی امکان ہے۔ یسرائیل ہیوم نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس وقت تل ابیب کے مختلف حلقوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے کہ کسی بھی وقت متحدہ عرب امارات میں حکومت کے خلاف بغاوت ہو سکتی ہے۔ اسرائیلی ایک سینئر اہلکار نے عبرانی زبان کے اخبار کو بتایا "ہم ابھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہم ایک غیر مستحکم خطے میں ہیں جہاں ہوا تیزی سے مخالف سمت بدل سکتی ہے۔" صہیونی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم بخوبی واقف ہیں کہ واشنگٹن متحدہ عرب امارات کو جدید طیارے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ہم نے حالیہ ہفتوں میں اس مسئلے پر غور کرنے کے لئے متعدد میٹنگیں کیں۔ ہم کسی بھی صورت خطے میں اسرائیل کی برتری کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 886418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش