QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں آج سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان

15 Sep 2020 21:13

شادی ہالز انتظامیہ بخار چیک کرنے کیلئے تھرمل گن کا انتظام کرے گی، ہر تقریب سے قبل شادی ہالز کو سینی ٹائز کیا جائے، 2 گھنٹے سے زیادہ شادی ہالز میں کوئی بھی پروگرام نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں آج سے شادی ہالز کھل جائیں گے، حکومت نے شادی ہالز کھولنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شادی ہالز میں سٹاف 50 فیصد کم افراد پر مشتمل ہوگا، شادی ہالز میں سماجی دوری پر مبنی اقدامات کے تحت لوگوں کو بٹھایا جائے گا، شادی ہالز کھولنے سے قبل تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں۔ اعلامیے کے مطابق شادی ہالز کے داخلی اور خارجی راستوں پر رش سے گریز کیا جائے، شادی ہالز انتظامیہ بخار چیک کرنے کیلئے تھرمل گن کا انتظام کرے گی، ہر تقریب سے قبل شادی ہالز کو سینی ٹائز کیا جائے، 2 گھنٹے سے زیادہ شادی ہالز میں کوئی بھی پروگرام نہیں ہوگا، شادی ہال میں 2 گھنٹے کے وقفے کے بعد دوسرے پروگرام کی اجازت ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق رات 10 بجے کے بعد کسی بھی شادی ہال میں پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی،  شادی ہالز کے داخلی دروازوں پر سینیٹائزرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کورونا ایس او پیز پر شادی انتظامیہ مکمل عمل درآمد کرے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر کاروائی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 886420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886420/خیبر-پختونخوا-میں-آج-سے-شادی-ہالز-کھولنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org