0
Tuesday 15 Sep 2020 20:56

کراچی سوک سینٹر میں فائرنگ، دوسرا افسر وسیم رضا بھی جاں بحق

کراچی سوک سینٹر میں فائرنگ، دوسرا افسر وسیم رضا بھی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سوک سینٹر میں فائرنگ سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی کے بعد زخمی ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ وسیم رضا بھی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ بلڈنگ کے تیسرے فلور پر کے ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سوک سینٹر پہنچ گئی۔ زخمی ہونے والے وسیم رضا زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی لڑائی کا نتيجہ لگتا ہے، جائے وقوع سے پستول تحويل ميں لے ليا گيا۔ ملزم آفس سپرنٹنڈنٹ عبدالحفيظ کو اسپتال ميں حراست ميں لے ليا گيا۔ سوک سینٹر میں 14 ماہ پہلے بھی فائرنگ سے ملازم جاں بحق ہوا تھا، جبکہ گذشتہ سال جولائی ميں ايس بی سی اے کے دفتر ميں فائرنگ ہوئی تھی۔ وسیم رضا کی نماز جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں آج رات ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 886421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش