0
Tuesday 15 Sep 2020 21:33

جماعت اسلامی کا تعلیمی ادارے کھولنے کا خیر مقدم، ایس او پیز پر عملدرآمد کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا تعلیمی ادارے کھولنے کا خیر مقدم، ایس او پیز پر عملدرآمد کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے طلباء، اساتذہ اور غیرتدریسی عملے کو جاری کردہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے، حکومت تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل گھوسٹ اسکولز کو ختم، عمارتوں میں موجود بارش کے پانی کی نکاسی اور وڈیروں کے اوطاق بنی ہوئی بلڈنگز کو خالی کروانے سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جاتی تو بہتر ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تنظیم اساتذہ سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ اساتذہ معمار قوم ہوتے ہیں، جو اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیکر نوجوان نسل کی بہترین تربیت کرکے ایک ذمہ دار شہری، محب وطن اور سچا مسلمان بنا سکتے ہیں، استاد پیغمبری پیشہ ہے، جو نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومتی عدم توجہ اور اقرباپروری کی پالیسی کی وجہ سے آج سندھ میں تعلیم کا شعبہ سب سے پیچھے اور کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، تعلیم کے ذریعے قومیں ترقی اور تعلیم کی تباہی سے قوموں کو تباہ کیا جاتا ہے۔ قبل ازیں تنظیم اساتذہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری سمیت مختلف تعلیمی ماہرین اور دانشور حضرات نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا، جبکہ تنظیم اساتذہ کی اس دو روزہ ورکشاپ میں کراچی تا کشمور سندھ بھر سے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 886425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش