0
Tuesday 15 Sep 2020 21:49

کوہاٹ، شہید سید ارتضیٰ حسین اور شہید سید میر حسن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کوہاٹ، شہید سید ارتضیٰ حسین اور شہید سید میر حسن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید ارتضیٰ حسین اور سید میر حسن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شہید سید ارتضیٰ حسین اور شہید سید میر حسن جان کی نماز جنازہ کوہاٹ کے پشاور چوک میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ جبکہ اس موقع پر علامہ سید عبدالحسین الحسینی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ سید نور اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے سید ارتضیٰ حسین اور سید میر حسن کو آج دن دیہاڑے کوہاٹ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بناکر شہید کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 886428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش