0
Tuesday 15 Sep 2020 22:56

پشاور، راہزنوں نے آئی بی کے سٹی انچارج کو لوٹ کر یرغمال بنالیا

پشاور، راہزنوں نے آئی بی کے سٹی انچارج کو لوٹ کر یرغمال بنالیا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے، نامعلوم راہزنوں نے انتہائی دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی بی کے سٹی انچارج کو نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم کرتے ہوئے یرغمال بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت پنج کھٹہ چوک میں مسلح راہزنوں نے اینٹلی جنس بیورو (آئی بی) کے سٹی انچارج حاجی شاکر خان کو یرغمال بنا لیا اور ان سے سرکاری ون ٹو فائیو موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے کی نقدی چھینی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تاہم پشاور میں ایک اہم سرکاری ادارے کے آفیسر کیساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کو واضح کر رہا ہے کہ جہاں سرکاری آفیسر غیر محفوظ ہیں وہاں عام عوام کی حفاظت کون کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 886459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش