0
Tuesday 15 Sep 2020 22:59

جی بی الیکشن، غذر سے پی پی ٹکٹوں کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

جی بی الیکشن، غذر سے پی پی ٹکٹوں کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی نے غذر کے تینوں حلقوں سے ٹکٹ کے امیدواروں کے آن لائن انٹرویوز مکمل کر لیے۔ غذر کے تینوں حلقوں سے ایک خاتون سمیت پندرہ امیدواروں نے انٹرویو میں شرکت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں قائم پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈ میں فریال تالپور، نیئر بخاری، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، امجد حسین ایڈووکیٹ، سید مہدی شاہ، جمیل احمد، انجینئر اسماعیل اور محمد موسٰی شامل ہے۔ غذر حلقہ ایک سے پی پی کے تینوں امیدوار سابق گورنر پیر کرم علی شاہ مرحوم کے بیٹے سید جلال علی شاہ کے حق میں دستبردار ہوگئے جبکہ دیگر دونوں حلقوں کے امیدواروں میں علی مدد شیر، ایوب شاہ، شہناز بھٹو، پروفیسر نذیر خان، بختاور شاہ، معظم خان، امیر حمزہ، نادر خان ایڈووکیٹ و دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش