0
Tuesday 15 Sep 2020 23:06

جب حکومت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتی تب لوگ سڑکوں پر نکلتے ہیں، اہلسنت کی ملتان میں دھمکی 

جب حکومت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتی تب لوگ سڑکوں پر نکلتے ہیں، اہلسنت کی ملتان میں دھمکی 
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا اور سربازار صحابہ کرام اور اہل بیت کی توہین کی جا رہی ہے، یہ سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔ صورتحال سنگین ہوگئی ہے، پاکستان میں بڑی جدوجہد کے بعد ہم آہنگی قائم ہوئی اور فرقہ وارانہ مسائل ختم ہوئے۔ ختم نبوت (ص) کا تحفظ اور صحابہ کی عزت کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ حکومت کی یہ آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کو روکے، حکومت آئین اور قانون کی پیروی نہ کرنے کے جرم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں امت مسلمہ نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ 24 ستمبر بروز جمعرات گھنٹہ گھر سے چوک کچہری تک پرامن مارچ ہوگا اور کچہری چوک پر پرامن جلسہ عام ہوگا، جب حکومت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتی، تب لوگ سڑکوں پر نکلتے ہیں، جن لوگوں نے صحابہ کرام کی توہین کی، ان کو سخت سزا دی جائے، جو ملک چھوڑ کر جاچکے، ان کو واپس لایا جائے۔ فرانس اور سوئیڈن میں قرآن مجید اور آقا دو جہاں کی توہین کی جا رہی ہے۔ حکومت اقدامات کرے اور عالمی قانون بنوائے کہ کسی نبی یا آسمانی کتاب کی توہین نہ کرے۔ ہم ایسی پالیسی کی مذمت کرتے ہیں، جس سے ہمارے احتجاج کو ایوانوں تک پہنچانے سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہماری آواز دبانے کی کوشش نہ کرے بلکہ گستاخی کرنے والوں کو سزا دینے میں کردار ادا کرے۔ گستاخی اور توہین ہمارے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش ہے اور ہم اس سے بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت، صحابہ کرام و اہل بیت کا تحفظ ملی، قومی و دینی فریضہ ہے، ہم اپنے بنیادی عقائد پر حملے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس پرامن مارچ کی کوریج میں اپنا بھرپور تعاون ادا کریں اور حکومت کی اس پالیسی کو ہم مسترد کرتے ہیں، جس سے ہمارے احتجاج کو عوام تک اور حکومتی ایوانوں تک پہنچانے سے روکا جا رہا ہے۔ اہلسنت بریلوی، اہلسنت دیوبندی، جماعت اسلامی اور اہل حدیث پر مشتمل ایک اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔ جس کے سرپرست اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری، کنونیئر علامہ فاروق خان سعیدی، نائب کنونیئر محمد ایوب مغل، ڈپٹی سیکرٹری علامہ خالد محمود ندیم، رابطہ سیکرٹری علامہ محمد زبیر صدیقی منتخب کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش