QR CodeQR Code

نئے نقشے سے متعلق روس نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کی، معید یوسف

15 Sep 2020 23:31

مشیر قومی سلامتی اجلاس پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ 11 ستمبر کو بھارت نے روس سے پاکستان کے نقشے پر اعتراض اٹھایا تھا، جس پر روس کی جانب سے گزشتہ رات پاکستان کو اعتراض سے متعلق آگاہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے نقشے سے متعلق روس نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معید یوسف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے مشیر قومی سلامتی اجلاس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 ستمبر کو بھارت نے روس سے پاکستان کے نقشے پر اعتراض اٹھایا تھا، جس پر روس کی جانب سے گزشتہ رات پاکستان کو اعتراض سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ ہم نے اس اعتراض پر روس کو تحریری جواب دیا، ہمارا نقطہ نظر واضح تھا اور روس نے اس کی تائید کی، پاکستان کا نقشہ اجلاس میں بھی واضح طور پر دکھایا گیا، لیکن اجیت دوول اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے روسی قومی سلامتی کے مشیر کی تقریر بھی نہ سنی۔

واضح رہے کہ آج شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مشیر قومی سلامتی کا آن لائن اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی نمائندگی معید یوسف نے کی، اجلاس میں بھارت کو اس وقت ایک بار پھر سبکی اٹھانی پڑی جب عالمی برادری نے پاکستان کے نئے نقشے پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا۔ ایس سی او اجلاس میں پاکستان نے نیا نقشہ لگایا تھا، جس پر بھارت کو مروڑ اٹھنے لگے، بھارت کے اعتراض پر پاکستان نے جواب دیا کہ یہ ہمارا نیا نقشہ ہے۔ اس پر روس اور پاکستان کی تقریروں کے دوران بھارتی حکام واک آؤٹ کر گئے۔ معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ بھارت کی غیر سنجیدگی کا کوئی حل نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 886477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886477/نئے-نقشے-سے-متعلق-روس-نے-بھی-پاکستان-کے-مؤقف-کی-تائید-معید-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org