0
Wednesday 16 Sep 2020 01:08

 نااہل و نالائق حکومت تو قدرتی آفات پر بھی سیاست کا بازار گرم کرنے میں لگی ہوئی ہے، خواجہ رضوان عالم 

 نااہل و نالائق حکومت تو قدرتی آفات پر بھی سیاست کا بازار گرم کرنے میں لگی ہوئی ہے، خواجہ رضوان عالم 
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابقہ میڈیا ایڈوائزر وزیراعظم پاکستان خواجہ رضوان عالم نے اپنے میڈیا بیان میں کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی نااہلیوں و نالائقیوں کا سبب ہے کہ غربت، بے روزگاری اور سماجی ناانصافی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اب تو لگتا ہے کہ کسی دن بھوک و افلاس سے تنگ عوام ایک دوسرے کو نوچنا شروع کر دیں گے، نا صرف یہ بلکہ قتل ڈکیتی اور راہ زنی کے واقعات میں بھی آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے طرز حکمرانی سے معاشرے کو افراتفری کا شکار کر دیا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ خوف کے سائے گہرے ہو رہے ہیں، خوف کا سبب جرائم کی شرح نہیں بلکہ وہ افراد ہیں جو مظلوم کو قصوروار ٹھہرا دیتے ہیں، سانحہ موٹر وے پر خاتون اجتماعی زیادتی کا نہیں ریاستی بے حسی کا شکار ہوئی ہے، پولیس کی ناکامی کا نہیں بلکہ اداروں کی ناکامی کا نشانہ بنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور حکومت تاریخ کا بدترین دور حکومت ہے جہاں نہ ہی ریاست کی رٹ اور نہ ہی قانون کی حکمرانی نظر آ رہی ہے، وزیراعظم عمران خان اور اس کی نااہل کابینہ ایسا معاشرہ تشکیل دے رہی ہے جہاں ایک طرف تو وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ریاست مدینہ کی تسبیح پروتے نہیں تھکتے اور دوسری جانب الزام مظلوم پر ہی لگ رہے ہیں، قاتل سے ہمدردی اور مقتول کو ملزم بنایا جا رہا ہے، مزید کہا کہ نااہل و نالائق حکومت تو قدرتی آفات پر بھی سیاست کا بازار گرم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 886491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش