0
Wednesday 16 Sep 2020 07:59

امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی زیادہ

امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی زیادہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد دو لاکھ سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے سفید فام امریکی نوجوانوں کے مقابلے میں ہسپانوی اور سیاہ فام افراد کئی گنا زیادہ ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکا میں مزید ایک ہزار 158 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے امریکا میں ہلاک افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 158 ہو گئی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا سے ہلاک بچوں میں سے 75 فیصد کا تعلق اقلیتی کمیونیٹیز سے ہے۔ 67 لاکھ 87 ہزار 121 امریکی اب تک کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 40 لاکھ 61 ہزار افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب بھی سوا پچیس لاکھ کیسز فعال ہیں۔ کورونا سے بڑھتی انہی اموات کے سبب امریکا میں انتخابی عمل بری طرح متاثر ہے، ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں ہی کے نیشنل کنونشن آن لائن منعقد ہوئے اور نومبر میں صدارتی الیکشن میں ووٹنگ کی شرح بھی کورونا وبا کے سبب متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش