QR CodeQR Code

مزید 5 یا 6 ریاستیں اسرائیل سے تعلقات کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ

16 Sep 2020 08:06

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بہت مفید گفتگو ہوئی ہے، مشرق وسطیٰ کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے مزید کئی ممالک تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین کے  وزرائے خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم سے بات چیت کے بعد کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات تیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 5 یا 6 ممالک ایسے ہیں جو بہت جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لیں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بہت مفید گفتگو ہوئی ہے۔ امریکا کے صدر نے کہا کہ کچھ دنوں میں بہت اچھی باتیں سامنے آئیں گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم فلسطین کی بھی بات کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 886520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886520/مزید-5-یا-6-ریاستیں-اسرائیل-سے-تعلقات-کیلئے-تیار-ہیں-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org