0
Wednesday 16 Sep 2020 08:57
سانحہ ماڈل ٹاون کے قاتلوں کو پاکستان کی زمین قبول ہی نہیں کر رہی

شہدائے ماڈل ٹاون کے قاتل دربدر دھکے کھا رہے ہیں، نوراللہ صدیقی

شہدائے ماڈل ٹاون کے قاتل دربدر دھکے کھا رہے ہیں، نوراللہ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، اگر مشاہد اللہ خان سمجھتے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف بے گناہ شہریوں کے قاتل نہیں ہیں، تو آج ہی نواز شریف اور شہباز شریف سے کہیں کہ لاہور ہائیکورٹ میں غیر جانبدار جے آئی ٹی کیخلاف اپنا موقف واپس لے لیں اور غیر جانبدار جے آئی ٹی جو سپریم کورٹ کے فلور پر بنی تھی، اسے تسلیم کر لیں اور اس جے آئی ٹی کو اپنا کام مکمل کرنے دیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
 
پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشاہد اللہ خان شریف خاندان کے ذاتی ملاز م  ہیں، یہ لوگ  عوامی نمائندوں کے مقدس ایوان میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں، اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ان کی حکومت کے دوران بھی ڈاکٹر طاہرالقادری مسلسل چار سال سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش کا مطالبہ کرتے رہے مگر مشاہد اللہ کے قاتل آقاؤں نے غیر جانبدار تفتیش نہیں ہونے دی اور آج تک یہ   ٹولہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی غیر جانبدار تفتیش نہیں ہونے دے رہا۔
 
ترجمان نے کہا کہ یہ اس قدر ننگِ ملت اور ننگِ دین لوگ ہیں کہ انہیں آج کے دن تک معصوم شہریوں کے قتل ناحق پر بھی کوئی شرمندگی اور پچھتاوا نہیں، شریف خاندان اور اس کے حواری نشان عبرت بنے ہوئے ہیں، ان قاتلوں اور قومی خزانے کے چوروں کو پاکستان کی سرزمین قبول کرنے کیلئے تیار نہیں اور یہ دربدر دھکے اور ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر اس کے باوجود اللہ سے معافی مانگنے کی بجائے یہ تہمت اور الزام تراشی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش