0
Wednesday 16 Sep 2020 19:43

جمعیت اہلحدیث کا عوام میں اسلامی حدود و تعزیرات کی اہمیت بارے شعور بیدار کرنے کا فیصلہ

جمعیت اہلحدیث کا عوام میں اسلامی حدود و تعزیرات کی اہمیت بارے شعور بیدار کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کا اجلاس مولانا عبدالرشید حجازی کی زیرصدارت لاہور میں منعقد ہوا۔ ناظم اعلی پنجاب حافظ محمد یونس آزاد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اجلاس میں مرکزی امیر علامہ ساجد میر اور مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ہدایت پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی سطح پر عوام میں اسلامی حدود و تعزیرات کی اہمیت بارے شعور بیدار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی اور آئین پاکستان میں درج اسلامی حدود و تعزیرات کے نفاذ کی تحریک کے تحت جلسے ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

حافظ یونس آزاد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خاں کی طرف سے زیادتی کے مجرموں کے مردانہ اعضاء کاٹنے کی سزا غیر فطری اور غیر شرعی ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حدود اللہ کے تحت بدکاری کی سزا کوڑے یا رجم ہے، حاکم وقت کو اپنی طرف سے غیر فطری سزاؤں کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں البتہ تعزیرات کے تحت سزائیں دی جا سکتی ہیں جس میں قید، جرمانہ، جلاوطنی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی سزاوں کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے گی اور حکومت کو بھی  مجبور کیا جائے گا کہ ملک سے جرائم کے خاتمہ کیلئے اسلامی سزائیں نافذ کی جائیں۔ 
خبر کا کوڈ : 886524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش