0
Wednesday 16 Sep 2020 09:12

زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کی سزا غیر شرعی ہے، ساجد میر

زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کی سزا غیر شرعی ہے، ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد میر نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے زیادتی کے ملزمان کو نامرد بنانے کی سزا کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔ علامہ ساجد میر نے کہا کہ قرآن و سنت میں بیان کردہ سزاؤں کے مطابق کنوارے مرد و زن کی سزا سو کوڑے اور شادی شدہ کیلئے رجم مقرر ہے، جو ہمارے دین نے سزائیں مقرر کی ہیں، ان سے تجاوز مناسب نہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کیلئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مجوزہ بل کے ڈرافٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ مجوزہ بل کے متن کے مطابق جنسی زیادتی کے مجرموں کو بطور سزا نامرد بنایا جائے گا، فیصل واوڈا ڈرافٹ مکمل کرنے کے بعد بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 886527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش