QR CodeQR Code

قرآن سے بہتر تربیت کا کوئی ذریعہ نہیں، گورنر پنجاب

16 Sep 2020 10:34

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن تعلیم کا معیار بہتر بنانا ہے، ہمارے سٹوڈنٹس ہمارا مستقبل ہیں، ہمارے تعلیمی ادارے حقیقی معنوں میں طلبہ کی تربیت میں کردار ادا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن تعلیم کا معیار بہتر بنانا ہے، قرآن پاک کو ترجمے کیساتھ پڑھنے سے بہتر تربیت کا کوئی ذریعہ نہیں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے سکالرشپ ہولڈز طلبہ نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے احساس سکالر شپ پروگرام کے تحت طلبہ میں چیک تقسیم کئے۔
 
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن تعلیم کا معیار بہتر بنانا ہے، ہمارے سٹوڈنٹس ہمارا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کو ترجمے کیساتھ پڑھنے سے بہتر تربیت کا کوئی ذریعہ نہیں، ہمارے تعلیمی ادارے حقیقی معنوں میں طلبہ کی تربیت میں کردار ادا کریں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاوَ کیلئے احتیاط نہ کی گئی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 886540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886540/قرآن-سے-بہتر-تربیت-کا-کوئی-ذریعہ-نہیں-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org