0
Wednesday 16 Sep 2020 11:17

شہباز شریف کو مثبت مؤقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہیے، فیاض چوہان

شہباز شریف کو مثبت مؤقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہیے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ نواز کے صدر و قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کر دیا۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت مؤقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف نے اپنی دروغ گوئی، کم عقلی اور بے سروپا بیان سے قوم کو مایوس کیا ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ فیاض چوہان نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کی گئی، فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل بھی 2007ء میں چوہدری پرویز الہٰی نے ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اپنے بیان کی وجہ سے سی سی پی او لاہور کی پوزیشن پر کھڑے ہیں، اپنے تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور پوری قوم کا دل دکھایا۔ پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ میرا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں۔
خبر کا کوڈ : 886556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش