QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کا امدادی امن کاروان تمام رکاوٹیں عبور کرکے پارا چنار پہنچ گیا

1 Aug 2011 14:59

اسلام ٹائمز:پارا چنار میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کے سبب اگرچہ ابھی تک وہاں کاروان کی سرگرمیوں کی تفصیلات نہیں ملیں تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق پارا چنار کے مکینوں نے کاروان کا فقیدالمثال استقبال کیا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے محصورین پاراچنار کی امداد کے لیے بھجوایا جانے والا امدادی امن کاروان راستے کی تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے پارا چنار پہنچ گیا، پارا چنار میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کے سبب اگرچہ ابھی تک وہاں کاروان کی سرگرمیوں کی تفصیلات نہیں ملیں تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق پارا چنار کے مکینوں نے کاروان کا فقیدالمثال استقبال کیا ہے۔  کاروان کے استقبال کے لیے سڑکوں اور چوراہوں پر بڑے بڑے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کیے گئے تھے اور آرائشی دروازے بنائے گئے، یہ کاروان امن 26 جولائی کو اسلام آباد سے پارا چنار روانہ ہوا تھا، راستہ میں مقامی پولیس اور انتطامیہ کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے نتیجہ میں اسے پشاور روڈ دو مقامات پر رکُنا پڑا۔ جبکہ پشاور پہنچنے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت، فاٹا سیکرٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے آگے بڑھنے کی اجازت نہ ملی اور اسے پشاور میں 6 روز قیام کر نا پڑا، شرکائے کاروان نے ہمت نہ ہاری اور انتہائی صبرو استقامت اور عزم و استقلال کے ساتھ راستہ کی ہر رکاوٹ کو دور کیا اور بالآخر اپنی منزل مقصود پر پہنچ گیا۔


خبر کا کوڈ: 88656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88656/ایم-ڈبلیو-کا-امدادی-امن-کاروان-تمام-رکاوٹیں-عبور-کرکے-پارا-چنار-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org