0
Wednesday 16 Sep 2020 11:48

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید اراضی پر قبضہ کرنا شروع کر دیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید اراضی پر قبضہ کرنا شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35-A کی شکل میں آخری رکاوٹ کے خاتمے کے بعد بھارتی فوجی اسٹیبلشمنٹ نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلیے ریٹائرڈ فوجیوں اور انتہا پسند ہندو کارکنوں کو آباد کرنے کیلیے مزید اراضی پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہزاروں کنال اراضی جس میں زیادہ تر زرعی اور جنگلات کی اراضی ہے، 1947ء سے بھارتی فوج کے قبضے میں ہے اور اب چھاؤنیوں اور کیمپوں کی تعمیر کیلیے مزید اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال دفعہ 370 اور 35-A کی منسوخی کے بعد نریندر مودی کی سربراہی میں فسطائی بھارتی حکومت نے متعدد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں ہزاروں اضافی فوجی تعینات کیے۔ سخت کرفیو نافذ کیا اور کشمیریوں کو جیلوں اور گھروں میں نظربند کر دیا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ نے غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا گزشتہ سال 5 اگست کے یکطرفہ اقدام اور اس کے بعد نئے ڈومیسائل قانون سے پورے مقبوضہ علاقے کے عوام میں شدید بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 886565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش