0
Wednesday 16 Sep 2020 12:43

یورپ میں PIA آپریشن بندش سے 28 کروڑ کا نقصان ہوا، وزیرِ ہوا بازی

یورپ میں PIA آپریشن بندش سے 28 کروڑ کا نقصان ہوا، وزیرِ ہوا بازی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ سول ایوی ایشن غلام سرور خان کہتے ہیں کہ یورپین سیکٹرز میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بند ہونے سے 28 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ یہ بات وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہی ہے۔وزیرِ ہوا بازی نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ یورپی سیکٹرز پر 1 اعشاریہ 69 ارب کے بجائے 1 اعشاریہ 41 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو یہ نقصان جولائی تا اگست 2020ء ہوا، جبکہ برطانیہ سیکٹر پر 52 کروڑ روپے منافع کمایا گیا ہے۔غلام سرور خان نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں چلانے کے لیے مالٹا کی کمپنی سے خدمات لی گئیں۔ تحریری جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے اب تک 4 راؤنڈ ٹرپ چارٹر پروازیں چلائی ہیں، برطانیہ سیکٹر پر 5 اعشاریہ 31 ارب لاگت کے مقابلے میں 5 اعشاریہ 81 ارب ریونیو حاصل ہوا۔ وفاقی وزیرِ ہوا بازی کا جمع کرائے گئے تحریری جواب میں مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے نے کینیڈا، عرب امارات، اومان اور قطر کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ ملائیشیا، افغانستان اور سعودی عرب کے لیے بھی پروازوں کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش