QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں دوسری بار توسیع کر دی

16 Sep 2020 13:04

محکمہ داخلہ نے پہلے 15 ستمبر تک توسیع کی تھی جس کے بعد اب دوبارہ 30 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے آگے مزید تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی اس لئے تمام این جی اوز اور خیراتی ادارے اپنی رجسٹریشن پندرہ روز میں مکمل کروائیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں این جی اوز اور خیراتی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں دوسری بار توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے پہلے 15 ستمبر تک توسیع کی تھی جس کے بعد اب دوبارہ 30 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے آگے مزید تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی اس لئے تمام این جی اوز اور خیراتی ادارے اپنی رجسٹریشن پندرہ روز میں مکمل کروائیں۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق 30 ستمبر کے بعد کسی غیر رجسٹرڈ این جی او یا خیراتی ادارے کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے اس سے قبل رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 31 اگست سے بڑھا کر 15 ستمبر کر دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ فنڈز کے ذرائع اور اس کے شفاف استعمال کیلئے رجسٹریشن کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 886584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886584/محکمہ-داخلہ-نے-این-جی-اوز-کی-رجسٹریشن-کیلئے-تاریخ-میں-دوسری-بار-توسیع-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org