0
Wednesday 16 Sep 2020 13:10

اسلامی تحریک کا جمعہ کے روز گلگت بلتستان بھر میں یزیدیت مردہ باد ریلیوں کا اعلان

اسلامی تحریک کا جمعہ کے روز گلگت بلتستان بھر میں یزیدیت مردہ باد ریلیوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان نے 18 ستمبر بروز جمعہ پورے جی بی میں مردہ باد یزیدیت ریلیوں اور جلسوں کا اعلان کر دیا۔ آئی ٹی پی جی بی کے صدر سید عباس رضوی کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس سکردو میں ہوا۔ اجلاس میں حالیہ دنوں ملک میں فرقہ وارانہ تصادم پیدا کرنے کی سازش کیخلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ناموس اہل بیت علیھم السلام کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور تکفیریت کی جہالت اور حکومت کی مجرمانہ چشم پوشی کے خلاف منظم انداز میں پورے گلگت بلتستان میں یزیدیت مردہ باد ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کارکن تمام مقامات اور اضلاع میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 886586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش