0
Wednesday 16 Sep 2020 15:02

کے پی اسمبلی، پی ٹی آئی ایم پی اے اور پی پی کی خاتون رکن کے درمیان شدید تلخ کلامی

کے پی اسمبلی، پی ٹی آئی ایم پی اے اور پی پی کی خاتون رکن کے درمیان شدید تلخ کلامی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران آوازیں کسنے پر پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی پی ٹی آئی کے لیاقت خان پر برھم ہوئیں اور گذشتہ اجلاسوں میں وقت نہ ملنے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر واک آوٹ کیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے گذشتہ اجلاسوں میں وقت نہ ملنے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑیں اور واک آوٹ کیلئے ایوان سے باہر نکلنے لگیں۔ اس موقع پر نگہت اورکزئی نے کہا کہ ان کے پیچھے کسی نے آواز نکالی تو وہ اس کا برا حشر کریں گی، تاہم جب نگہت اورکزئی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا تو پیچھے سے تحریک انصاف کے رکن لیاقت خان نے آوازیں کسیں جس پر نگہت اورکزئی مڑیں اور حکومتی بینچوں کی جانب دوڑ پڑیں۔ اس دوران دونوں اراکین کے درمیان گالم گلوچ اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں اراکین ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے۔ نگہت اورکزئی نے پی ٹی آئی کے رکن لیاقت خان کے خلاف اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا، تاہم اسپیکر مشتاق غنی کے کہنے پر لیاقت خان نے اپنے الفاظ واپس لے لئے۔
خبر کا کوڈ : 886600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش