0
Wednesday 16 Sep 2020 16:59

بھارت میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد متاثرین اور ریکارڈ 1290 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد متاثرین اور ریکارڈ 1290 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ اس جان لیوا وباء سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 ہزار سے زیادہ افراد وباء سے شفایاب ہوئے۔ بھارت میں ایک دن میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔ تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 1290 کورونا مریضوں کی کی موت بھی ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو مات دینے والوں کی تعداد 82961 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 3942361 ہوگئی، جبکہ 1290 متاثرہ افراد فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 82066 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 90123 نئے کیسز سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5020360 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 886602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش