0
Wednesday 16 Sep 2020 16:01

راہل گاندھی کا کورونا کے حوالہ سے مودی حکومت پر نشانہ

راہل گاندھی کا کورونا کے حوالہ سے مودی حکومت پر نشانہ
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کورونا وائرس اور معیشت کے حوالہ سے مودی حکومت پر لگاتار تنقید کررہے ہیں۔ بدھ کے روز ایک بار پھر انہوں نے اس جان لیوا وائرس سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامیوں کو نشانہ بنایا۔ وائناڈ کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج کہا کہ حکومت نے ایک سے ایک خیالی پلاؤ بنائے جن میں سے صرف ایک ہی سچ ثابت ہوا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کورونا دور میں بی جے پی حکومت نے ایک سے ایک خیالی پلاؤ پکائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کہا تھا کہ 21 دن میں کورونا کو ہرائیں گے️ اور 20 لاکھ کروڑ کا پیکیج دیں گے، سرحد میں کوئی داخل نہیں ہوا اور حالات کنٹرول میں ہیں لیکن کوئی بھی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 886605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش