0
Wednesday 16 Sep 2020 17:00

بحرین اور امارات سمیت اسرائیل کے معاہدے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

بحرین اور امارات سمیت اسرائیل کے معاہدے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری
اسلام ٹائمز۔ بحرین اور امارات کے ساتھ اسرائیل کے معاہدے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں کو چھوڑنا ہی مشرقِ وسطٰی میں امن لا سکتا ہے، واشنگٹن کے مظاہرے میں یہودیوں نے بھی شرکت کی۔ معاہدوں کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع، رملہ میں بھی ہزاروں افراد نے معاہدے کے خلاف مظاہرہ کیا، لاکھوں افراد نے فلسطین چارٹر نامی مہم کی حمایت میں دستخط کئے۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کو فلسطینیوں نے مسترد کر دیا، دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں کو چھوڑنا ہی مشرقِ وسطٰی میں امن لا سکتا ہے۔ واشنگٹن کے مظاہرے میں یہودیوں نے بھی شرکت کی، یہودی کارکن نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا۔

رملہ میں بھی ہزاروں افراد نے معاہدے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ فلسطینیوں نے عرب ریاستوں کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف آن لائن مہم شروع کر دی۔ 2 لاکھ سے زائد افراد نے فلسطین چارٹر نامی مہم کی حمایت میں دستخط کر دیئے۔ بحرین اور امارات کے ساتھ معاہدے کے بعد بھی اسرائیل باز نہ آیا، غزہ پر بم گرا دیئے۔ فلسطینی اتھارٹی نے بم گرانے کی تصدیق کی ہے۔ گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں بحرین اور امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے مزید ممالک کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 886624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش