QR CodeQR Code

سندھ کے عوام کو روٹی کپڑا مکان خود بنانے کا اہل بنائیں گے، خرم شیر زمان

16 Sep 2020 17:20

ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ کے باشعور عوام کو امداد کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے، لوگوں کو سہولتیں ملیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہم سندھ کے عوام کو روٹی کپڑا مکان خود بنانے کا اہل بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ بارشیں ختم ہوگئیں مگر سندھ کے لوگ تاحال ڈوبے ہوئے ہیں، سندھ حکومت کا ریلیف آپریشن کورونا کی طرح رات کو جاری ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بلاول نے دوروں میں لوگوں کی امداد کی بجائے بلدیاتی الیکشن کا چورن بیچا، فرزند زرداری اپنے والد کی داستان کرپشن بھی سندھ کے عوام کو بتائیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جس لیڈر کی ہر چیز جعلی ہو وہ دوسروں پر تنقید نہیں کرتے، فرزند زرداری بدین سے کھپرو تک جائیں، این ڈی ایم اے کے ٹینٹ اور نجی تنظیم کے دستر خوان نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کےعوام کو روٹی کپڑا مکان خود بنانے کا اہل بنائیں گے، سندھ کے باشعور عوام کو امداد کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے، لوگوں کو سہولتیں ملیں گی۔


خبر کا کوڈ: 886628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886628/سندھ-کے-عوام-کو-روٹی-کپڑا-مکان-خود-بنانے-کا-اہل-بنائیں-گے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org