0
Wednesday 16 Sep 2020 17:30

کراچی کی ترقی اور بحالی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

کراچی کی ترقی اور بحالی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی اور بحالی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے صوبائی رابطہ و عمل درآمد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے جب کہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ماس ٹرانزٹ، پاک فوج کی فائیو کور اور این ڈی ایم اے کے نمائندے، ایڈمنسٹریٹر کراچی، کمشنر کراچی اور  پی سی آئی سی ممبر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ خصوصی کمیٹی کراچی میں ترقیاتی پراجیکٹ، شہر کی بحالی اور بہتری کے لئے کاموں کی مانیٹرنگ اور کوآرڈینیش کے لئے وفاق کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 886630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش