QR CodeQR Code

شہید قاسم سلیمانی کے معاملے پر ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا سخت ردعمل

16 Sep 2020 17:38

نیوز کانفرنس میں ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ امریکا کوئی نئی اسٹریٹجک غلطی نہیں کریگا، اگر امریکا نے ایسا کیا تو اسے ایران کے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا بھی سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کے لئے امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اگر ایران نے ایسا کیا تو ہزار گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔ اب اس حوالے سے ایران کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ نیوز کانفرنس میں ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ امریکا کوئی نئی اسٹریٹجک غلطی نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایسا کیا تو اسے ایران کے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی اور اس کی ذمہ داری خطے کے انہی ممالک پر ہوگی۔ ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی کا کہنا تھا کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی، جو ممالک اس راستے پر جا رہے ہیں، انہیں اپنے فیصلے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 886633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886633/شہید-قاسم-سلیمانی-کے-معاملے-پر-ٹرمپ-کی-دھمکی-ایران-کا-سخت-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org