QR CodeQR Code

پشاور موٹروے پر گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

16 Sep 2020 19:11

ڈی ایس پی کے مطابق ناکہ بندی پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 278 پستول، 40 بندوقیں اور 5 ہزار کاتوس برآمد کر لئے گئے، جبکہ اسلحہ اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں موٹروے ٹول پلازہ کے قریب اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی چمکنی کے مطابق پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق ناکہ بندی پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 278  پستول، 40 بندوقیں اور 5 ہزار کاتوس برآمد کر لئے گئے، جبکہ اسلحہ اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 886650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886650/پشاور-موٹروے-پر-گاڑی-سے-بھاری-تعداد-میں-اسلحہ-برآمد-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org