0
Wednesday 16 Sep 2020 19:16

چوتھی بس میں آتشزدگی، پشاور میٹرو سروس بند

چوتھی بس میں آتشزدگی، پشاور میٹرو سروس بند
اسلام ٹائمز۔ ایک ماہ کے اندر پشاور بی آر ٹی کی چوتھی بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث سروس عارضی طور پر معطل کرکے تمام بسوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی آر ٹی کو چلانے والی کمپنی ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ حیات آباد فیڈر روٹس پر چلنے والی بس کے پچھلے حصے میں آگ لگی ہے، بس میں سوار شہریوں کو باحفاظت بس سے نکال لیا گیا ہے، جبکہ آگ کو بجھانے کیلئے فائر فائٹر روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ ٹرانس پشاور کے ترجمان محمد عمیر خان کے مطابق مسلسل آگ لگنے کے واقعات کے باعث پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، تمام بسوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے، بی آر ٹی کی بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے، مزید تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپیکشن کی جائے گی اور ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد سروس کو بحال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 886651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش