QR CodeQR Code

اسرائیل کو تسلیم کرنا اللہ، رسول اور فسلطینیوں کیساتھ غداری ہے، سراج الحق

16 Sep 2020 19:55

امیر جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور مسلمانوں کے ملک پر قبضہ کرکے بنائی گئی ہے۔ اسرائیل پچھلے 71 سال سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر قابض ہے اور فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بحرین و متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور مسلمانوں کے ملک پر قبضہ کرکے بنائی گئی ہے۔ اسرائیل پچھلے 71 سال سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر قابض ہے اور فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے جید علمائے کرام کے بین الاقوامی اتحاد ”الاتحاد العالمی العلماءالمسلمین“ کے 8 اگست 2020ء  کے جاری کردہ فتویٰ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ شرعی طور پر باطل اور حرام ہے، اس لیے ہم بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ کے ساتھ خیانت اور سرزمین فلسطین کے ساتھ غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور ان کی جدوجہد کا ساتھ دیتی رہے گی اور جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہو جاتا، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 886656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886656/اسرائیل-کو-تسلیم-کرنا-اللہ-رسول-اور-فسلطینیوں-کیساتھ-غداری-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org