0
Wednesday 16 Sep 2020 21:42

کراچی سوک سینٹر واقعہ، فائرنگ کرنے والا افسر زخمی حالت میں گرفتار

کراچی سوک سینٹر واقعہ، فائرنگ کرنے والا افسر زخمی حالت میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ روز سوک سینٹر میں فائرنگ سے سرکاری افسران کی موت کے واقعے میں ملوث زخمی افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سوک سینٹر میں فائرنگ سے سرکاری افسران کی موت کے واقعے میں پولیس نے زخمی افسر کو گرفتار کرکے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ ابتدائی بیان کے مطابق زخمی افسر حفیظ نے ساتھیوں پر گولیاں چلائی تھیں، حفیظ نے کہا کہ وہ دونوں افسران سے کام مانگ رہے تھے لیکن وہ کام نہیں دیتے تھے، کل اپنا پستول لے کر دفتر پہنچا۔

زخمی افسر حفیظ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ میں تنگ آکر خودکشی بھی کرنا چاہتا تھا، دفتر پہنچنے پر ہمارے درمیان پہلے بات چیت ہوئی لیکن اس دوران تلخ کلامی ہوگئی، میں ںے ڈرانے کے لئے پستول نکالا تو دونوں افسران آگے بڑھے اور پھر گولی چل گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افسر حفیظ نے دونوں افسران کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی ماری جس سے وہ زخمی ہوگیا، ملزم ابھی زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے، ڈسچارج ہونے پر مزید تحقیقات ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 886676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش