QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں 1590 نئے کورونا کیس ظاہر، مجموعی تعداد 58244

16 Sep 2020 22:02

آج 758 کورونا کیس وادی کشمیر جبکہ 832 کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع سے 225، بارہمولہ سے 92 اور بڈگام سے 119 کیسز سامنے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو 1590 کورونا متاثرین سامنے آئے جن میں 91 غیر ریاستی مسافر بھی شامل ہیں۔ اس طرح یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 58244 تک پہنچ گئی ہے۔ آج 758 کورونا کیس وادی کشمیر جبکہ 832 کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع سے 225، بارہمولہ  سے 92، بڈگام سے 119، پلوامہ سے 70، اننت ناگ سے 37، کپوارہ سے 74، بانڈی پورہ سے 42، کولگام سے 13، گاندربل سے 86 کیس ظاہر ہوئے۔ وادی کی خاص بات یہ رہی کہ شوپیان ضلع سے آج کوئی کورونا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ ادھر صوبہ جموں میں حکومتی ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق جموں ضلع سے 221، اُدھمپور سے 44، راجوری سے 147، کٹھوعہ سے 80، سانبہ سے 39، پونچھ سے 92، رام بن سے 39، ڈوڈہ سے 114، ریاسی سے 24 اور کشتواڑ سے 32 کورونا کیس ظاہر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 886678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886678/مقبوضہ-کشمیر-میں-1590-نئے-کورونا-کیس-ظاہر-مجموعی-تعداد-58244

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org