QR CodeQR Code

میڈیا ذمہ داران ملک کے نظریاتی تشخص کو اجاگر کریں، معراج الہدیٰ صدیقی

16 Sep 2020 22:01

اجلاس میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس پر کی جانے والی سرگرمیوں کے جائزہ سمیت بانی جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودی کے یوم پیدائش اور وفات کے حوالے سے سرگرمیوں پر مشاورت و منصوبہ بندی بھی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و صدر قائمہ کمیٹی برائے میڈیا ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی، فکری و اقامت دین کی تحریک ہے، میڈیا ذمہ داران ملک کے نظریاتی تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ جماعت اسلامی کی دعوت و پیغام کو عام کرنے کیلئے میڈیا کے تمام ٹولز کا مثبت و مؤثر استعمال کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں زوم پر میڈیا ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف، مرکزی سوشل میڈیا کے ڈائریکٹر شمس الدین امجد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت ملک بھر سے میڈیا کے ذمہ داران شریک تھے۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس پر کی جانے والی سرگرمیوں کے جائزہ سمیت بانی جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودی کے یوم پیدائش اور وفات کے حوالے سے سرگرمیوں پر مشاورت و منصوبہ بندی بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 886679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886679/میڈیا-ذمہ-داران-ملک-کے-نظریاتی-تشخص-کو-اجاگر-کریں-معراج-الہدی-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org