QR CodeQR Code

حماس کیجانب سے یہودی بستیوں پر 15 راکٹ فائر کئے گئے ہیں، صیہونی فوج

16 Sep 2020 22:55

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی فوج نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس پر راکٹ فائر کرنیکا الزام عائد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اسنے غزہ میں اسلحہ بنانیکی ورکشاپ اور فوجی ٹریننگ و راکٹوں کی آزمائش کیلئے استعمال ہونیوالے حماس کے ایک فوجی مرکز سمیت اس مزاحمتی تحریک سے متعلق 10 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں فلسطینی مزاحتی تحریک حماس پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گذشتہ شب غزہ کی پٹی سے یہودی بستیوں پر 15 راکٹ فائر کئے گئے تھے جس کے بعد اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے غزہ کی پٹی کے اندر واقع حماس کے کئی ایک اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ غزہ ہر ہونے والے اسرائیلی حملے میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد بنانے کی ورکشاپ اور عسکری تربیت و راکٹوں کی آزمائش کے لئے استعمال ہونے والے ایک فوجی مرکز سمیت حماس کے تقریبا 10 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 886686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886686/حماس-کیجانب-سے-یہودی-بستیوں-پر-15-راکٹ-فائر-کئے-گئے-ہیں-صیہونی-فوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org