0
Wednesday 16 Sep 2020 22:55

حماس کیجانب سے یہودی بستیوں پر 15 راکٹ فائر کئے گئے ہیں، صیہونی فوج

حماس کیجانب سے یہودی بستیوں پر 15 راکٹ فائر کئے گئے ہیں، صیہونی فوج
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں فلسطینی مزاحتی تحریک حماس پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گذشتہ شب غزہ کی پٹی سے یہودی بستیوں پر 15 راکٹ فائر کئے گئے تھے جس کے بعد اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے غزہ کی پٹی کے اندر واقع حماس کے کئی ایک اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ غزہ ہر ہونے والے اسرائیلی حملے میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد بنانے کی ورکشاپ اور عسکری تربیت و راکٹوں کی آزمائش کے لئے استعمال ہونے والے ایک فوجی مرکز سمیت حماس کے تقریبا 10 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش