0
Wednesday 16 Sep 2020 23:56

قانون کی بالادستی کیلئے نوازشریف کی فوری گرفتاری ضروری ہے، عدلیہ کا فیصلہ خوش آئند ہے، قمر عباس دھول

قانون کی بالادستی کیلئے نوازشریف کی فوری گرفتاری ضروری ہے، عدلیہ کا فیصلہ خوش آئند ہے، قمر عباس دھول
  اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری قمر عباس دھول نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے، حکومت قانون کی بالادستی کیلئے نوازشریف کو فوری گرفتار کرے اس سے ملک میں دو الگ الگ قانون کے نظریے کا خاتمہ ہوگا۔ عدالتی فیصلے نے نوازشریف کے علاج کا ڈھونگ بے نقاب کردیا۔ علاج کے نام پر پوری قوم کو بیوقوف بنانے والے کو جلد قانون کی گرفت میں آنا چاہیے، ماڈل ٹاون میں معصوم انسانوں کے قاتل کو مزید ریلیف دینا قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہوگا، اگر مجرم پیش نہ ہوتو اس کے ضمانتی شہباز شریف کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب میں اپنا تنظیمی نیٹ ورک مستحکم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے اور اب صوبائی قائدین نور احمد سہو، را عارف رضوی اور اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ کے مختلف اضلاع اور تحصیلات کے دورہ جات کے بعد تنظیمی نیٹ ورک مستحکم ہوچکا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے، انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماڈل ٹاون کے ایک ایک قاتل کا چہرہ پہچانتے ہیں، عدالتوں میں تاخیری حربے ان کو پھانسی کے پھندے سے نہیں بچا سکتے۔ ماڈل ٹاون کا کیس جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 886695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش