QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں شہداء پولیس اہلکاروں کے بچوں کی بھرتیاں

16 Sep 2020 23:56

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس شہدا کے بچوں کو بھرتی کے حکمنامے حوالہ کئے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن منصور امان اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز خانخیل خان بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختو نخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ہدایت پر دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے پولیس شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی کر لیا گیا، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس شہدا کے بچوں کو بھرتی کے حکمنامے حوالہ کئے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن منصور امان اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز خانخیل خان بھی موجود تھے، سی سی پی او نے بھرتی ہونے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں اور بہادری و شجاعت کی داستان سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اسلاف کی طرح وہ بھی ملک و قوم کی خاطر جرائم کی روک تھام اور معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداء نے اپنا خون بہا کر محکمہ کے وقار اور عزت میں اضافہ کیا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے اہلکار محکمہ پولیس کی نیک نامی اور عزت میں مزید اضافہ کا باعث بنیں گے۔


خبر کا کوڈ: 886696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886696/خیبر-پختونخوا-میں-شہداء-پولیس-اہلکاروں-کے-بچوں-کی-بھرتیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org