QR CodeQR Code

ادلب میں طے شدہ مفاہمتوں پر عملدرآمد کیا جائے، ایران

16 Sep 2020 23:58

شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر او پیڈرسن نے سیاسی امور کیلئے ایرانی وزارت خارجہ کے سینیئر سیکرٹری علی اصغر خاجی کیساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جسمیں دونوں فریقوں نے شام میں سیاسی پیشرفت اور شامی آئین ساز کمیٹی کے کام کے تسلسل پر اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سخت انسانی صورتحال خصوصا کرونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے شامی عوام کیلئے بین الاقوامی انسانی امداد کا مطالبہ بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر او پیڈرسن نے سیاسی امور کے لئے ایرانی وزارت خارجہ کے سینیئر سیکرٹری علی اصغر خاجی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور ایرانی وزارت خارجہ کے سینیئر سیکرٹری کے درمیان شامی قانون ساز کمیٹی، شامی صوبہ ادلب کی تازہ ترین صورتحال اور شام کے اندر انسانی حالت زار سے متعلق گفتگو کی گئی۔

اس گفتگو میں دونوں فریقوں نے شام میں سیاسی پیشرفت اور شامی آئین ساز کمیٹی کے کام کے تسلسل پر اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سخت انسانی صورتحال خصوصا کرونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے شامی عوام کے لئے بین الاقوامی انسانی امداد کا مطالبہ کیا۔ گفتگو کے آخری حصے میں علی اصغر خاجی نے امن و امان کے قیام اور تناؤ کو دوبارہ بڑھنے سے روکنے کی خاطر شامی صوبے ادلب کے حوالے سے طے شدہ مفاہمتوں پر عملدرآمد کی تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 886698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886698/ادلب-میں-طے-شدہ-مفاہمتوں-پر-عملدرآمد-کیا-جائے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org