QR CodeQR Code

اپنے عقیدے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں، کوئی اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا، علامہ اقبال بہشتی

17 Sep 2020 00:14

کوہاٹ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ طالبان، داعش و القاعدہ کی شکل میں دنیا بھر سے ہزاروں پیشہ ور قاتلوں کو  تشیع کیخلاف مجتمع کرکے بھی تمھیں ناکامی کی دھول چاٹنی پڑی، شیعہ کل بھی سربلند تھے اور ہمیشہ سربلند ہی رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ کسی میں ہمت نہیں کہ وہ ہمیں اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹا سکے، اپنے عقیدے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ کوہاٹ میں شیعہ نسل کشی کیخلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تشیع نے چودہ سو سالوں سے حق پرستی کا علم بلند کر رکھا ہے، دنیا کے جابر و ظالم حکمران اس قوم کو سرنگوں نہ کرسکے۔ اختیار اور اقتدار کے نشے میں چور کسی مدہوش میں یہ جرات نہیں کہ وہ ہمیں ہمارے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹا سکے۔ ہم اپنے عقیدے اور قوم کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان، داعش و القاعدہ کی شکل میں دنیا بھر سے ہزاروں پیشہ ور قاتلوں کو  تشیع کے خلاف مجتمع کرکے بھی تمھیں ناکامی کی دھول چاٹنی پڑی، شیعہ کل بھی سربلند تھے اور ہمیشہ سربلند ہی رہیں گے۔ ذلت، ناکامی و رسوائی ہر اس شخص کا مقدر ہوگی، جو حسینیت کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔

 


خبر کا کوڈ: 886701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886701/اپنے-عقیدے-کا-دفاع-کرنا-خوب-جانتے-ہیں-کوئی-اصولی-موقف-سے-پیچھے-نہیں-ہٹا-سکتا-علامہ-اقبال-بہشتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org