QR CodeQR Code

ملتان، پٹھان ہوٹل کے قریب ماتمیوں کی ہائی ایس کو حادثہ، 7مسافر شدید زخمی 

17 Sep 2020 00:33

حادثے کے بعد مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی قیادت ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی اور ضلعی قیادت آرگنائزر فخر نسیم، تصور کاظمی، زاہد ثوری، امجد صدیقی بروقت نشتر ہسپتال پہنچی۔ زخمیوں کی عیادت کیساتھ ساتھ مومنین کے تعاون سے خون کا فوری بندوبست کیا اور ڈاکٹرز کیساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں سوتری وٹ میں ماتمداری سے واپسی پر جمن شاہ کی ماتمی سنگت کا پٹھان ہوٹل کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا، جس کے سات زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال لایا گیا۔ جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی قیادت ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی اور ضلعی قیادت آرگنائزر فخر نسیم، تصور کاظمی، زاہد ثوری، امجد صدیقی بروقت نشتر ہسپتال پہنچی۔ زخمیوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ مومنین کے تعاون سے خون کا فوری بندوبست کیا اور ڈاکٹرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

زخمیوں اور ان کے لواحقین کے لیے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نشتر ہسپتال میں مرکزی تنظیم تحفظ عزاداری امام حسین کے رہنما مزین عباس چاون، حسنین بخاری، عمران نقوی، وائس آف سالار کارواں کے نعیم صدیقی، مبشر نقوی سمیت دیگر رہنماوں نے بھی زخمیوں کی عیادت کی اور مجلس وحدت کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دیگر ملی جماعتوں کے افراد بھی موجود تھے۔ ماتمی سنگت الناحیہ کے سرکردہ افراد سائیں عباس شاہ نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 886704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886704/ملتان-پٹھان-ہوٹل-کے-قریب-ماتمیوں-کی-ہائی-ایس-کو-حادثہ-7مسافر-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org