QR CodeQR Code

امریکا میں آندھی اور طوفان، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

17 Sep 2020 10:22

فلوریڈا میں رات سوا دو لاکھ اور الباما میں پونے تین لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ اس سے پہلے ریاست مسی سپی کے کئی علاقوں کو بھی طوفان کا سامنا تھا۔ 


اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاستوں فلوریڈا اور الباما میں آندھی اور طوفان کے سبب 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، بعض مقامات پر پانچ، پانچ فٹ پانی کھڑا ہونے کے سبب لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ طوفان سیلی نے امریکا کی ریاست فلوریڈا اور الباما کے کئی علاقوں میں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ پنساکولا میں بعض مقامات پر پانی کئی فٹ تک کھڑا ہے جہاں ایک پل کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ الباما میں ایک سو تیس کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی آندھی کے سبب درخت اکھڑ گئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے سبب ٹریفک کے بھی مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ فلوریڈا میں رات سوا دو لاکھ اور الباما میں پونے تین لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ اس سے پہلے ریاست مسی سپی کے کئی علاقوں کو بھی طوفان کا سامنا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 886744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886744/امریکا-میں-ا-ندھی-اور-طوفان-لاکھوں-افراد-بجلی-سے-محروم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org