0
Thursday 17 Sep 2020 10:41

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت 4 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت 4 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران فائرنگ کر کے 4 کشمیریوں سمیت ایک خواتین کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوان اور ایک 45 سالہ خاتون کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہادتوں کے بعد بھی بھارتی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی سوپور میں قابض افواج نے تجر شریف کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد نامی نوجوان کو حراست میں لیا اور رات گئے نوجوان کی تشدد زدہ لاش پھینک گئے جب کہ اُڑی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 886749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش