0
Thursday 17 Sep 2020 10:54

کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر بامقصد مذاکرات نہیں ہو سکتے، راجہ فاروق

کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر بامقصد مذاکرات نہیں ہو سکتے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے پریس کلب میرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر بامقصد مذاکرات نہیں ہو سکتے اور نہ ہی کشمیری کسی ایسے حل کو تسلیم کرتے ہیں جس میں ان کی رائے اور مرضی شامل نہ ہو۔ واحد وزیراعظم ہوں جس نے میرپور سے کچھ نہیں لیا بلکہ اپنی صوابدید بھی ختم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد اور میرپور میں فرق نہیں سمجھتا، صاف و شفاف انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے نادرا سے معاہدہ کر لیا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے 77 کروڑ سے زائد روپے کے چار ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ انہوں نے چوالیس کروڑ اسی لاکھ روپے مالیت کے پانچ سو بیڈ کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال اور پی سی آر لیبارٹری کا افتتاح کیا اور ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 886750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش