0
Thursday 17 Sep 2020 11:12

موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابدعلی کانام بلیک لسٹ میں شامل

موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابدعلی کانام بلیک لسٹ میں شامل
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم عابد علی کے بیرون ملک فرار کے خدشے کے پیش نظر ایف آئی اے کو سفارش کی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے کوائف ملک بھر کے ایئرپورٹس اور بارڈر سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ارسال کر دیے ہیں۔ ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے حوالے سے کسی جگہ بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر ہیڈ کواٹر اور لاہور پولیس کو آگاہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے 7 روز بعد بھی اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم عابد علی حراست میں نہ آ سکا۔ تفتیش کار ملزم کی گرفتاری کے لئے دوسرے شہروں میں بھی چھاپے مار رہے ہیں لیکن تاحال سفاک ملزم گرفت میں نہ آسکا۔ گجرپورہ کے علاقے میں موٹروے پر ایک ہفتے قبل انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا تھا جہاں پر مدد کے انتظار میں کھڑی ثنا نامی خاتون کو دو افراد نے اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور خاتون سے ایک لاکھ نقدی، 2 تولے طلائی زیورات، ایک عدد برسلیٹ، گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ اور 3 اے ٹی ایم کارڈز لے کر فرار ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 886755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش